روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گیگا مال کے قریب ایک اور خاندان ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گیا گوجرخان کی رہائشی فیملی کوعمرہ ادائیگی کے بعد ائیرپورٹ سے واپس گھر جاتے ہوئے روات ڈی ایچ اے کے قریب ڈکیتوں نے لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے رہائشی مرزا عنائیت علی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد ائیرپورٹ سے گھر جارہے تھے کہ روات گیگا مال کے قریب کالے رنگ کی کار میں سوار چند افراد نے انھیں روکا گاڑی پر ایمرجنسی لائٹ ہونے کی وجہ سے مرزا عنائیت اور انکی فیملی پولیس سمجھ کر گاڑی روکی تاہم گاڑی میں سوار ڈکیتوں نے فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ادھر روات اور تھانہ سہالہ پولیس کے درمیان راولپنڈی اور اسلام آباد کی حدود کا تنازع ہونے پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا گزشتہ دو ماہ کے دوران بیرون ملک پلٹ خاندانوں کو لوٹنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے راولپنڈی کی حدود روات سے مورگاہ کے درمیان بیشتر خاندان لٹ چکے ہیں
87