گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس کی کارروائی،2 اشتہاری ملزموں اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزمان ضرر کے مقدمہ میں مطلوب تھے جبکہ منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی‘ تفصیلات کے مطابق سرکل گوجرخان پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا جن میں ایس ایچ او تھانہ جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان وقار بشیر اور عثمان اکبر کو گرفتار کیا اشتہاری مجرمان سال 2020 سے تھانہ جاتلی پولیس کو مطلوب تھے،دوسری کارروائی میں تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروش ظفر اقبال کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے01کلو 590گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
175