131

گوجر خان پرانی رنجش پر فائرنگ ایک شخص قتل

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نواحی علاقہ اسلام پورہ جبر میں پرانی رنجش پر فائرنگ کا واقعہ، ڈھوک جنگی کا رہائشی جاں بحق، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق جبر چوک میں پرانی رنجش پر ڈھوک جنگی کا رہائشی راجہ علی نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی قاضیاں موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، ذرائع کے مطابق مقتول راجہ اورنگزیب کا فرزند اور راجہ توقیر کا بھائی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں