گو جر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) بارایسو سی ایشن گوجرخان کے زیر انتظام ڈسپنسری کاقیام،ایوان عدل”کورٹس کمپلیکس”میں قائم کردہ ڈسپنسری کا ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان نے سینئر سول جج راولپنڈی شہنشاہ رضا کمال، مقامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سعادت حسین ملک،چوہدری قاسم جاوید،سول ججزیعقوب علی شہزاد، میڈم اقصی حنیف جنجوعہ،سیدنویدمظفر ھمدانی،حافظ محمد طفیل،فہد خان،فیضان رسول،میڈم نورین کوثر،صدر بارایسوسی ایشن راجہ احمدبلال ناصری،شہزاد منیر ایڈوکیٹس کے ہمراہ باضابطہ افتتاح کیا،ڈسٹرکٹ سیشن جج کی کورٹ کمپلیکس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، بارکے دوسرے عہدیداران کے علاوہ سابق صدورراجہ ظہورمنظور،راجہ شاہدکیانی،اورنگزیب مغل،سابق جنرل سیکرٹریزملک آصف اکرام، چودھری راشدمبین ایڈووکیٹس سمیت وکلاء کی بڑی تعداداس موقع پر موجود تھی
163