گوجرخان کو پوٹھوہار کا دل ہے۔ گوجرخان ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کو پوٹھوہار کا دل کہا ہے جاتا ہے اسے 1974میں بلدیہ کا درجہ حاصل ہوا۔ شہر کی آبادی تقریبا اڑھائی لاکھ افراد پر مشتعمل ہے۔ رقبے کے لحاظ سے تقریباً 10 مربع میل پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں کا بیشتر علاقہ ہموار ہے اور شمال کی طرف پہاڑی سلسلہ ہے جو تحصیل کلرسیداں اور تحصیل کہوٹہ کی پہاڑیوں کا آخری حصہ ہے۔ گوجرخان سطح سمندر سے 1700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔گوجرخان پاکستان کا مشہور تاریخی شہر ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی مین ریلوے لائن گوجرخان شہر سے گزر کر جاتی ہے۔ تمام علاقہ بارانی ہے کچھ رقبہ کو چھوٹے نالوں اور کنوؤں کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہے۔ نشان حیدر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید اور سوار محمد حسین شہید کا تعلق اسی تحصیل سے ہے۔ زیادہ تر لوگ پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہاں انگریزوں نے انیسویں صدی میں ایک پرائمری سکول قائم کیا تھا۔
گلدستہ 21اکتوبر 2023