اسلام آباد(رپورٹ۔فیصل عرفان)تحصیل گوجرخان کی یونین کونسل ساہنگ کے گاوں ہردوچیڑسے تعلق رکھنے والے تبسم شبیر اعوان کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ”تمغہ شجاعت“ سے نوازا گیا۔تبسم شبیر اعوان آج کل ڈاٸریکٹر آٸ بی گلگت بلتستان تعینات ہیں۔جون 2010سےانسداددہشت گردی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جون 2016ء سے اب تک مختلف انتہاٸ مطلوب دشتگردوں کو ٹھکانے لگاچکے۔حکومت نے ان مطلوب دہشتگردوں کے سر کی بھاری قیمت بھی مقرر کررکھی تھی۔یہ دہشت گرد علماۓ کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔یوم پاکستان کے موقع پر صدرڈاکٹر عارف علوی نے انہیں تمغہ شجاعت سے نوازا ہے۔
221