گوجرخان (عبدالستار نیازی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان کے علاقہ مل اعوان کے رہائشی دو افراد انٹرنیٹ پر سستی گاڑی دیکھ کر کیری ڈبہ لینے گئے جن کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکووں نے اغوا کر لیا اور ملزمان اب لواحقین سے 2 کروڑ کی ڈیمانڈ کر رھے ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں کے پاس نقدی 9 لاکھ روپیہ تھا وہ بھی چھین لیا گیا ، اطلاعات کے مطابق مطابق سندھ کے علاقہ غیر “کچے کے علاقے” میں ان دونوں کو رکھا گیا ہے، دونوں افراد کی بازیابی کے حوالے سے سیاسی اثرورسوخ کے استعمال کی کوشش ہوئی لیکن وہ بھی ناکام رہی، تاہم لواحقین کا کہنا ہے کہ بازیابی کیلیے کوشش کر رہے ہیں ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ملزمان سے ہمارے دونوں افراد کو بازیاب کرائیں اور ڈاکووں کیخلاف آپریشن کریں تاکہ پاکستان میں نوگو ایریاز ختم ہوں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں، اس کے ساتھ گاڑیاں چلانے والے اور خریدوفروخت کے شوقین حضرات سے گزارش ہے کہ سستی گاڑی کے چکر میں کسی دوسرے شہر بھی نہ جائیں تاکہ آپکے ساتھ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو، آپ کی چھوٹی سی غلطی آپ کے گھر والوں کو مصیبت میں ڈال سکتی ہے ۔
271