گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سکھر ملتان موٹروے پر کار اور ٹرالر میں تصادم ،گوجرخان کے رہائشی دو افراد جاں بحق ۔موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان سے ہے جاں بحق افراد میں ایک نام محمد ظہیر ہے جبکہ دوسرے کا معلوم نہ ہو سکا ،پولیس کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کی نعشوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا۔
143