گوجر خان( نمائندہ پنڈی پوسٹ )انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی انجمن تاجران گوجر خان کے صدر راجہ محمد جواد،سینئر نائب صدر خواجہ آصف اورکھوکھا یونین کے صدر مرزا تیمور وارثی کے خلاف قائم مقدمات ڈسچارج کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل گوجر خان جی ٹی روڈ پر ایک مذہبی تنظیم کے دھرنے کے دوران پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں راجہ محمد جواد مرزا تیمور وارثی اور خواجہ آصف کے نام شامل تھے کیس کی سماعت کے دوران آج بروز منگل انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے جج جناب شوکت کمال ڈار نے تفتیش کی روشنی اور دلائل سننے کے بعد کیس ڈسچارج کر دیا راجہ محمد جواد،مرزا تیمور وارثی اور خواجہ آصف کی طرف سے اس کیس کی پیروی اسلامک لائرز فورم پنجاب کے صدر ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ اور صولت مجید ستی ایڈووکیٹ نے کی