آصف محمود‘نمائندہ پنڈی پوسٹ
گوجرخان کی سیاست میں بدلتی ہوئی صورتحال ووٹروں کو آے دن سرپرائیز کرنے لگی ہے آج کل ن لیگ کی وکٹیں گرنے کا عمل جاری ہے مسلم لیگ لائیر ونگ کے چیئرمین اور سابق کونسلر ثا قب علی بیگ اپنے قریبی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے اور اس بڑی تقریب میں اظہار یکجہتی بھی کیا گیا کہ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی ہم اس کے شانہ بشانہ الیکشن مہم چلائیں گے‘ گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی طرف سے فرحت فہیم بھٹی کو ایم این اے اور ایم پی ایز کے ٹکٹ چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد کو دیئے گئے تھے ادھر شوکت عزیز بھٹی نے نا اہل ہونے کے بعد اپنی اہلیہ کے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں راجہ پرویز اشرف نے بھی پارٹی ورکروں کو سرپرائیز کر دیا جب انہوں نے ٹکٹوں کا اعلان کیا تو نظریاتی ورکر ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے انھوں پی پی آٹھ سے اپنے بیٹے خرم پرویز اورپی پی نوں سے چوہدری سہیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تو سب حیران رہ گئے پیپلز پارٹی گوجرخان کے نظریاتی کارکن اور جیالے مرزا عبدالرحمن اور ان کے برادر اصغر رمضان مرزا ایڈوکیٹ اور محسن صغیر بھٹی نے بھی اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں پی ٹی آئی کے ابھرتے ہوے عوامی لیڈر نعیم مرزا نے یوتھ کے لئیے بہت کام کیے ہیں یاد رہے وہ کالج دور سے ایک منجھے ہوے سٹوڈنٹ لیڈر مانے جاتے ہیں وہ بھی پی پی آٹھ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے خواہش مند تھے پی پی نوں سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے خواہشمند چوہدری گل اخلاق حسین تھتھال ثابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں اور ایک با صلاحیت اور معتبر سیاست دان ہیں ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سے کافی بڑی تعداد میں نظریاتی کارکن اپنی قیادت سے نالاں ہیں کیوں کے شہر میں بجلی گیس اور پانی کا مسئلہ ان سے گزشتہ پانچ سال میں حل نہ ہو سکا لیکن اس کے باوجود لیگیوں کی الیکشن مہم کا جزبہ دیدنی ہے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اس وقت پی پی آٹھ سے ن لیگ کی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار نظر آتے ہیں سابق ایم پی اے افتخار احمد وارثی جو کے پی پی آٹھ سے ن لیگ کے ایم پی اے بننے کے بعد منظر عام سے بلکل غائب ہو گئے تھے اورورکر بھی ان سے کافی نالاں ہیں ان کی طرف سے بلکل خاموشی سے راجہ علی اصغر جو پی پی آٹھ سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے خواہشمندبھی ہیں انہوں نے بھی کاغذات جمع کروا رکھے ہیں ابھی ٹکٹوں کے اعلان کا انتظار جاری ہے
123