چار لڑکوں نے سیکنڈ ائیر کے طالبعلم پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا،وارڈ نمبر 14 صندل روڈ کے رہائشی محمد نجف علی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ اسکے دوست الائیڈ سکول کے طالبعلم سعد نے مجھے فون پر بلایا جہاں ستی،قاسم،زین اور قاضی اسے تنگ کر رہے تھے،میں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا،شام کو میں سنوکر کلب سے نکلا تو ان چاروں نے اپنے پانچ نامعلوم دوستوں کے ہمراہ میرے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا،جہاں عدنان وغیرہ نے میری جان بچائی ،اسکے بعد میں موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوا کو واپس آتے ہوئے جب سرور شہید کالج کے قریب آ رہا تھا تو دو نامعلوم لڑکے آئے جنکے پاس پستول تھے انہوں نے مجھے روکا تو ایک اور رکشہ میرے پاس آ کر رکا جس پر ستی،زین،قاسم اور قاضی سوار تھے،زین مسلح پستول نے مجھے قتل کرنے کی غرض سے سیدھا فائر مجھ پر کیا،میں زخمی ہو کر گر پڑا اور ملزمان شہر کی جانب فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
