گوجرخان کاروباری مرکز بٹ گرافکس کا افتتاح کر دیا گیا

گوجرخان
بٹ گرافکس کا افتتاح ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں کر دیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر علاقے کی معزز شخصیات، دوست احباب اور کاروباری حضرات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی سب سے نمایاں بات بانی و سرپرستِ اعلیٰ انجمن تاجران چوہدری محمد اقبال کی خصوصی شرکت تھی، جنہوں نے نئی دکان کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب شہزادہ ارباب اعجاز نے بھی خصوصی شرکت کی اور کہا کہ ایسے کاروباری اقدامات نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں۔

تقریب کے اختتام پر معروف عالم دین مفتی عبدالرشاد صاحب نے خصوصی دعا کروائی، جس میں کاروبار کی ترقی، علاقہ کی خوشحالی اور حاضرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء نے بٹ گرافکس کی کامیابی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔