گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بدھ کے روز گوجرخان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں کے گروہ نے ایک گھر میں ڈکیتی کی مسلح ڈاکوؤں نے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق 6 ڈاکوؤں کا گروہ ہاتھوں میں جدید اسلحہ لے کر فیصل ٹاؤن میں واقع گھر میں گھس آیا اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ بعد ازاں ڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور تین سمارٹ فون لے گئے۔ واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔
113