گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ جاتلی کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں کی پتھروں اور جھاڑیوں سے روڈ بلاک کرکے لوٹ مار۔ڈھوک میرپوریاں کے قریب 04 مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر تین شہریوں سے نقدی، قیمتی موبائل فونز سمیت اہم کاغذات چھین کر فرار۔ ذرائع کے مطابق 16 جون کی شب اڑھائی بجے کے قریب دلمی کا رہائشی کامران حسین اپنے ہمراہیوں سخاوت حسین،سیف الرحمن کے ساتھ دولتالہ اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈھوک میر پوریاں دربار کے قریب پہنچے تو آگے روڈ پتھروں اور جھاڑیوں سے بلاک تھی۔خطرے کو بھانپتے ہوئے کامران نے گاڑی ریسورس بھگائئ تو اندھیرا ہونے باعث گاڑی کھائی میں جاگری۔ اسی اثناء میں 3/4 نامعلوم اشخاص آگئے جن میں سے ایک مسلح شخص نے گاڑی میں داخل ہوکر کامران سے 55 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات، سخاوت حسین سے 23 ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل فون، جبکہ سیف الرحمن سے قیمتی موبائل فون،15 سو روپے نقدی،شناختی کارڈ وغیرہ چھین لیا اور واردات کرنے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ڈونگی پھاٹک کے قریب ہنڈا مؤٹر سائیکل سوار 02 مسلح ملزمان نے محمد عرفان نامی نوجوان سے اسلحہ کی نوک پر 01لاکھ10 ہزار روپے نقدی چھین لی تھی۔ دوران واردات ملزمان نے مزاحمت کرنے پر محمد عرفان کو مار پیٹ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ متاثرہ نوجوان محمد عرفان کے مطابق واردات کے بعد ملزمان اپنے ہنڈا مؤٹر سائیکل پر مین چکوال روڈ کی جانب فرار ہوگئے۔جاتلی پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔
94