گوجر خان (نوید ملک،نمائندہ پنڈی پوسٹ) آمدہ قومی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی راجہ خرم پرویز اشرف کو حلقہ پی پی 8 سے بطور امیدوار صوبائی اسمبلی لانے کا متفقہ فیصلہ ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گفتگو میں پارٹی عہددار ماسٹر اعظم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس اہم فیصلے میں رضا مندی و الیکشن مہم میں ہمرکاب ہونے کا بول کر انمول سیاسی مثال قائم کر دی ہے انکی پارٹی خدمات کو فراموش کرنا ممکن نہیں اس اہم فیصلے سے قبل حلقے کے لئے پارٹی کی طرف سے نامزد ماسٹر اعظم و دیگر سیاسی سماجی شخصیات و پارٹی عہدیداروں کی مشاورت کے بعد اسے حتمی قرار دیا گیا ہے ، حلقے کے باسیوں و پارٹی عہدیداروں نے بھی اس فیصلے کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ خرم پرویز اشرف پہلے بھی اس حلقے سے الیکشن لڑ چکے ہیں انھوں نے حلقے کے باسیوں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے ، گوجر خان کے دوسرے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 9 کے لئے پارٹی امیدوار کو جلد فائنل کیا جائے گا
