156

گوجرخان پی ٹی آئی نمائندوں نے کرپشن نہ کرنے کاحلف اٹھا لیا

گوجرخان (عبدالستار نیازی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے خانہ خدا میں بیٹھ کر اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کر دیا، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے علاوہ کسی سیاسی پارٹی کا موجودہ و سابقہ کوئی رہنما سامنے نہیں آیا،اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے مسجد میں حلف دیکر نئی روایت قائم کر دی جس پر عوام نے اس کاوش کو خوش آئند قرار دیا کہ ایمانداری کا حلف دینا بہت مشکل کام ہے پہلے عوامی نمائندے دیکھے ہیں جنوں نے عوام کے سامنے اپنے آپ کو پیش کر کے عوامی نمائندے ہونے کا حق ادا کر دیا حلف دینے والوں میں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ایم پی اے چوہدری ساجد محمود ایم پی اے سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی اور پی ٹی آئی کے تحصیل صدر، سابق ناظم چوہدری محمد عظیم نے مرکزی جامع مسجد میں بیٹھ کر وہاں پر موجود لوگوں کی موجودگی میں حلف دیا ہے کہ سرکاری طور پر ملنے والی گرانٹ میں کوئی کرپشن نہیں کی کس بھی قومی و صوبائی معاملے میں ایک روپے کی بھی کک بیک وصول نہیں کی کسی ٹھیکیدار،ریونیو،پٹواری یا پولیس کے معاملے میں کوئی کک بیک وصول نہیں کی چوہدری محمد عظیم اور طارق عزیز بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کے نمائندے میں ہمت نہیں کہ وہ عوام اور اللہ کی عدالت میں اپنے آپ کو پیش کر سکے اب۔آئندہ انتخابات ایماندار قیادت اور کرپٹ قیادت کے درمیان ہو گا اور اس کا فیصلہ عوام کرے گی کہ اسمبلی میں جانے کا حق کس کا ہے اور قومی خزانے کا رکھوالا کون ہو سکتا ہے اس موقع پر مسجد میں صحافیوں اور نمازیوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں