گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی،رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ رکشہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رکشہ برآمدکر لیا گیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
209