گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم زبیر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے02روز قبل سابقہ رنجش کی بنا پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں گوجر خان میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
123