گوجرخان پولیس نے محلہ گلاب خان اور نواحی علاقوں میں آپریشن کیا جو دن 2 بجے ختم ہوا،۔40 مکانات اور 165افراد کو چیک کیا گیا اس دوران ایک قحبہ خانہ پر ریڈ کیا گیا ۔جس میں ب نامی خاتون سکنہ محلہ بابو گلاب گوجرخان ناجائز ڈیرہ چلا رہی تھی موقع سے ایک نوجوان لڑکی ر اور دو نوجوان لڑکے محمد غضنفر اور محمد رفیق گرفتار کیئے گئے ۔جن کے خلاف مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کر لیا گیا،جبکہ اس کے علاوہ اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد علی کو بھی دوران سرچ آپریشن گرفتار کر لیاگیا،پولیس شہر کے مزید علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے گی۔