گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجر خان پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم 16ہزار920روپے برآمد، جبکہ موقعہ سے 03موٹر سائیکلز اور مرغے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 03قما باز نوررحمان،نویداکبر اورمیراج کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 06ہزار01 سوروپے برآمد ہوئے، جبکہ موقعہ سے 03 موٹرسائیکلز اور02 مرغے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے، جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران گوجر خان پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 03ملزمان میں محمد فرید،محمد فاروق اور محمد عامر کو گرفتا رکرکے ملزمان سے 10ہزار820روپے اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
222