گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) دلمی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو زخمی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ گوجرخان گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر برآمدگی کے بعد واپس آ رہی تھی کہ پولیس پارٹی پر ڈکیتوں کے ساتھیوں نے دھاوا بول دیا ۔ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن میں مصروف ہے ۔
150