گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گجرخان بلدیہ بورڈ ٹیکس ٹھیکدار محمد شہزاد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج قاسم جاوید چوہدری کی عدالت سے خارج۔ احاطہ عدالت سے گرفتار۔موصوف کے خلاف 38 لاکھ روپے کی خوردبرد کا الزام تھا بلدیہ گوجرخان نے اپنے ماتحت ٹھیکدار کے محمد شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا تھا ملزم نے درخواست قبل از گرفتاری داٸر کر رکھی تھی جو امروز عدالت سے خارج ہو گئی ملزم کے خلاف بلدیہ کی جانب سے معروف قانون دان امیدوار براۓ جنرل سیکرٹری سال 2022.23 نایاب خاود بھٹی نے دلائل دیے۔
272