142

گوجرخان میں ہونیوالا ورکرز کنونشن نہیں ذاتی میٹنگ ہے‘نوید جاوید

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تحریک انصاف گوجرخان کے سابق انفارمیشن سیکرٹری ملک نوید جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 18 مئی کو گوجرخان میں ہونے والا ورکرز کنونشن “ورکرز کنونشن” نہیں بلکہ ذاتی میٹنگ ہے ، کنونشن کے نام پر ذاتی پسند و ناپسند کو اہمیت دیتے ہوئے پارٹی کے پرانے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کسی صورت پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے ، ایسی پالیسی اور مشورے دینے والے کسی کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہیں ، عمران خان کے وژن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ذاتی تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کا نتیجہ گزشتہ سال آزاد کشمیر کے الیکشن میں سامنے آ چکا ہے ، اعلٰی قیادت نے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی احمقانہ پالیسی کا فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو آمدہ عام انتخابات میں تحصیل گوجرخان میں پی ٹی آئی کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں