
گوجرخان کے متعدد علاقوں میں قیمتی پالتو جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کا حملہ ،سکھو دولتالہ کلیام اعوان و ملحقہ یونین کونسلوں میں کسانوں کے جانور بیمار ،پنڈی پوسٹ کا ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے فوری رابطہ ، ڈائریکٹر نوید سحر نے کلیام اعوان و دیگر علاقوں میں فوری ویٹنری ڈاکٹروں و عملہ بھیجنے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ قیمتی جانوروں کے بچاؤ کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے ، مقامی کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتی پالتو جانوروں کے مرنے کے سبب ہمیں فوری معاوضہ دیا جائے نقصان کے ازالے کے لئے