متحدہ عوامی مزاحمت گوجر خان کے زیر اہتمام سول سوسائٹی، تاجر کارکنوں اور وکلاء نے پٹرولیم مصنوعات،گیس بجلی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ اور دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف قیامت خیز گرمی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جو گلیانہ موڑ سے شروع ہو کر پوٹھوہار پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں راجہ سعادت علی نگیال، ارشد انجم ایڈووکیٹ ، حافظ فہیم اقبال کامریڈ،چوہدری اخلاص ایڈووکیٹ،سعادت حسن نومی بٹ، بشارت میرزا، حبیب نواز قریشی،تیمور خان بوبی، باوا وسیم، شیخ وقاص، قدیر خان، معظم شاہ، سید غالب،تاج خان، تاج ولی خان، محمود مرزا، علی مرزا، حسین شاہ، امجد رشید صائم چشتی،ملک قاسم ربانی ،کاشف وارثی،شوکت مغل،چوہدری ظہیر، عابد بٹ، توقیر مغل سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو,چور چوکیداروں کو ایک دھکا اور دو,دھرتی کے غداروں کو ایک دھکا اور دو,کل بھی حاکم ظالم تھے آج بھی حاکم ظالم ہیں کل بھی جنتا بھوکی تھی آج بھی جنتا بھوکی ہے آٹا مہنگا،چینی مہنگی،دال مہنگی،جینا مہنگا،مرنا مہنگا، کے نعرے بھی لگوائے گئے ریلی میں نہ کسی سیاسی جماعت کا پرچم لہرایا گیا اور نہ ہی کوئی سیاسی نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی سے حافظ فہیم ذوالفقار، حبیب نواز قریشی، سعادت حسن بٹ اور ارشد انجم ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔۔۔مقررین نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کے حقوق عوام کی دہلیز پر مہیا کئے جائیں، ہماری یہ تحریک بغیر کسی فنڈنگ کے ہے گوجر خان سے شروع ہونے والے تحریک اب یہاں تک نہیں بلکہ پوری تحصیل،ضلع صوبے سے ہوتی ہوئی پورے ملک میں پھیلے گی انہوں نے کہا کہ غربت بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا پہلے ہی حرام کر رکھا تھا اور اب جبکہ پٹرول ،بجلی اور اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں کئی سو گنا تاریخی اضافے نے عوام کا جینا محال کر دیا عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی جتنی اب ہے پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ کو مسترد کرتے ہیں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے اشرافیہ کو مہنگائی اور گرانی پر اپنی تنخواہ اور مراعات و آسائشات کی قربانی دینی چاہیے۔ مقررین نے کہا کہ ایوانِ اقتدار میں بیٹھے عوام کے خادم ہوش کے ناخن لیں اور عام عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں
174