102

گوجرخان میں ضلع پنڈی کا پہلا ڈینگی کیس رپورٹ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اس سال اب تک ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا ہے جو کہ تحصیل گو جر خان کا رہا ئشی ہے اور اب علا ج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انسدادڈینگی اجلاس بلانے کا مقصد حد بندیوں کی قید سے نکل کر اس موذی وائرس کے خلاف اقدامات کر نا ہے کیو نکہ مچھر حدود و قیود کو نہیں جانتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ملکر بروقت تمام انتظامات مکمل کرنا چا ہتے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے سی او راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی اجلاس میں غیر حا ضری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں شو کاز نو ٹس ایشو کیا جائے -انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مندا نہ ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدا یت کی کہ ڈینگی لاروا کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر تما م سر کا ری محکمے مقر رہ ایس او پیز پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں نیز یہ کہ اگر کسی محکمے کی سستی کی وجہ سے اس وائرس کو پھیلنے کا موقع ملا تو اس محکمہ کے ہیڈ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ انسداد ڈ ینگی مہم کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) سید نذارت علی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ, ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عثمان اشرف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکواٹر) مر ضیہ سلیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انصر، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد,چیف آفیسر میو نسپل کا ر پو ریشن امجد چو ہدری ودیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ پٹواریوں کے ذریعے راولپنڈی شہر میں خالی پلا ٹس کی نشا ندہی کروائی جائے اور مالکان کو 02 نو ٹس بھیجے جا ئیں کہ وہ اپنے پلا ٹ کی صفائی کروائیں تا کہ وہاں لا روا بر یڈنگ نہ ہو سکے بصورت دیگر ان کے پلاٹ پر ریڈ مارک کیا جائے گا

جسکا مطلب ہے کہ اس کی خریدوفروخت ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط ہوگی۔اس مو قع پرسی ای او ہیلتھ نے بر یفنگ د یتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جا نب سے کی جا نے والی کاوشوں کے ساتھ ساتھ راولپنڈی و اسلام آبا د کی ٹیمیں مشتر کہ طور پرآئی جے پی روڈ اور ایکسپر یس ہا ئی وے کے بارڈر ایریاز پرسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنا رہے ہیں اور ما حول کی صفا ئی کو اولین تر جیح دیتے ہو ئے متعلقہ سرکا ری محکموں کے علاوہ عوام الناس کو بھی اس میں بھرپورطریقے سے شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فروری 27 سے 06مارچ 2023 کے دوران آوٹ ڈور ویکٹر سر ویلئنس میں 101174سپاٹس کو چیک کیا گیا جن میں سے 49سپاٹس پازیٹو نکلے۔ اسی طرح انڈور ویکٹر سر ویلئنس میں 202449گھروں کی چیکنگ کے دوران 437 گھر پازیٹو نکلے جہاں مطلو بہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں