171

گوجرخان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

گوجرخان راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی، گوجرخان شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، ملازمین خود کوڑے کو آگ لگانے جیسے گھناونے کام میں ملوث نکلے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرخان سیکٹر کے ملازمین کوڑے کو آگ لگانے میں ملوث نکلے، روزنامہ میٹروواچ کو موصول فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کمپنی ملازم خود آگ لگا رہا ہے،

جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیروں سے مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے، گرمی کے موسم میں بدبو اور تعفن سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، سپروائزرز اور صفائی عملہ کی ملی بھگت سے شہر کچرا کنڈی بن چکا ہے، شہریوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انچارج سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں