گوجرخان میں بھی پنجاب حکومت کی ہدایت پر آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم کا اغاز،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورائیہ کے آفس گوجر خان میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا،جس میں سیکرٹری یونین کونسل اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے سینٹری عملے پر مشتمل ٹیموں کو اس مہم کے تحت متحرک کیا گیا،شہروں اور دیہاتوں میں آوارہ کتوں کے بڑھنے اور ان کے کاٹنے کے متعدد واقعات کے سبب ریبیز جیسے خطرات لاحق تھے،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق شہر اور دیہاتوں سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے، تحصیل میونسپل کمیٹی کے حدود میں تو اج سے ہی اس مہم کا اغاز کر دیا جائے گا یونین کونسل کے سیکرٹری اپنی یونین کونسل میں مرتب ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں گے آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد بچوں بڑوں پر ان کتوں کے حملوں کے سبب ان کے خاتمے کے عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔کتوں کو مارنے کے لیے زہر ٹیموں کو فراہم کر دیا گیا ہے امید ہے کہ چند ہی دنوں میں اس مہم کے نتیجے میں عوام کو اوارہ کتوں سے نجات مل جائے گی۔

Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.