گوجرخان: میرج ہال میں بارات پر فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق


گوجرخان کے میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایک مقتول کا تعلق دھماں گاوں گوجرخان  جبکہ دوسرے کا تعلق ماہندر چٹھہ مندرہ  سے بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات میں واقعہ کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس نے میرج ہال کا محاصرہ کرکے شواہد جمع کر لیے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے بھی جاری ہیں۔