معزز عدالت کے جج جاوید اقبال سپراASJنے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد عثمان کوسزائے موت سنادی ملزم کو05لاکھ روپے جرمانہ کی سزابھی سنائی گئی،ملزم نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے قیصر شاہ کوزخمی کردیا تھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی سیدیاسر عباس کی مدعیت میں اپریل 2019 تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیاتھا۔گوجرخان پولیس نے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اور مقدمہ کی موثر پیروی کی
218