88

گوجرخان شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان شہر کے بازاروں میں چھٹے روز تجاوزات کے خاتمے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی زیرنگرانی بلدیہ گوجرخان کا آپریشن تجاوزات مافیا کو جرمانے سامان ضبط کر کے بلدیہ دفتر پہنچا دیا گیاپختہ تھڑے توڑنے کی ہدایت کر دی، تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، اپنی حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کریں اور شہریوں کو سہولت دیں، اسسٹنٹ کمشنر کی تاجروں کو ہدایت، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرنگرانی چیف آفیسر اور اینٹی تجاوزات کمیٹی نے چھٹے روز بھی شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھا، صرافہ بازار، حلوائی گلی، سبزی منڈی، لنڈا بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا، پختہ تھڑوں کو توڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوز کنندگان کو جرمانے کئے، اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس ہرل نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر شہریوں کو سہولیات دیں، پیدل چلنے کی جگہ نہیں ہوتی تو کون یہاں آکر خریداری کرے گا، لوگ راولپنڈی خریداری کیلئے چلے جائیں گے تو اس میں آپ کا نقصان ہے، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور تجاوزات ختم کریں، کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کرنے والوں اور راستہ شاہراہ عام کو بلاک کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں