گوجرخان سے کار چوری کی وارداتیں معمول بن گیا 198

گوجرخان سے کار چوری کی وارداتیں معمول بن گیا

گوجرخان تحصیل آفس کے باہر سے انجمن پٹواریاں ضلع راولپنڈی کے صدر شبیر بھٹی کی کار نامعلوم چور چوری کرکے لے گے یاد رہے کہ چند روز قبل ایک شہری کا تھانہ گوجرخان کے گیٹ پر کھڑا موٹر سائیکل بھی دیدہ دلیری کے ساتھ چور لے گئے گوجرخان شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے سے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں

گوجرخان میں کار اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں چند ہفتے قبل بیول کے چوہدری ظفر پگارا کی کار بھی شہر سے چوری کر لی گئی تھی اسی طرح سرکاری اداروں کی پارکنگ میں کھڑے موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری ہونا معمول بن چکا ہے پولیس متحرک چور گینگ کو پکڑنے میں مکمل بے بس دکھائی دے رہی ہے اگر اسی طرح سے چوری کی وارداتیں چلتی رہیں تو جرائم کی شرح کو روکنا مکمل طور پر ناکام ہو جائے گا شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے توجہ دینے کی اپیل کی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں