226

گوجرخان سسر داماد کے پچیس لاکھ ڈکار گیا

راولپنڈی(آصف شاہ/کرائم رپورٹر)تھانہ گوجرخان کی حدودسسر نے داماد کے 25 لاکھ روپے خرد برد کرلیے، ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سےفرار ہونے میں کامیاب،  گوجرخان پولیس کو شیخ بلال منیر نے مقدمہ درج کروایا کہ  گزشتہ سال آرمی سے ریٹائرمنٹ بعد پنشن آیا، اس مد میں مجھے 25 لاکھ روپے رقم ملی، جو میں نے بطور امانت اپنے سسر شیخ  جاوید رکھی،اب کاروبار کے لیے رقم درکار تھی واپس مانگی تو  میرے سسر جاوید شیخ نے مجھ سے لڑائی جھگڑا کرکے زخمی کردیا، میڈیکل کروایا تو معززین شیخ اعجاز، شیخ عرفان ل، شیخ واصف نے مجھے واپس بلا کر معاملہ حل کروایا تاہم میرا سسر اب نہ تو کوئی بات سن رہا ہے اور نہ ہی رقم واپس کررہاہے، الٹا مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ابتدائی دور پر ایس ایچ او گوجرخان، اے ایس پی گوجرخان نے دو بار انکوائری بعد پیش رفت نہ کہ جس پر شیخ بلال نے ایس پی صدر نبیل احمد کھوکھر کو درخواست دی جس پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کیا، ملزم شیخ جاوید نے  ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرخان نے  ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا، جس پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گوجرخان پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں