گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان میں کار لفٹر متحرک کلرسیداں کے شہری کی گاڑی چوری ہو گئی تفصیلات کے مطابق محمد جابر سلطان ولد سلطان شاہ جہاں ساکن موہڑہ نگڑیال ڈاکخانہ خاص تحصیل کلرسیداں ضلع راولپنڈی نے پولیس کو بتایا
کہ دن بوقت اڑھائی بجے اپنی گاڑی مہران کو ریلوے روڈ کے عین اوپر پارک کر کے کھانا کھانے چلا گیا بیس منٹ بعد واپس آیا تو وہاں گاڑی موجود نہ تھی گاڑی کو سٹیئرنگ لاک بھی لگا رکھا تھا