گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس کی قیادت میں بلدیہ کی انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے پانچویں روز بھی تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا،اور تجاوز کیا گیا سامان قبضہ میں لے لیا،تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد مین بازار،کھوکھا بازار قصائی گلی،حیاتسر روڈ،ریلوئے روڈ کافی کشادہ ہو گئے ہیں،خریداروں کے لیے نقل و حرکت بہت آسان ہو گئی ہے شہر میں اے سی مہر غلام عباس کی طرف سے تجاوزات کیخلاف بلاتفریق آپریشن کو عوامی سماجی اور شہری حلقوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہناچاہیے حیاتسر روڈ کے تاجر،فوٹو گرافر ملک جاوید اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے”جنگ” سے ملاقات کی اور کہا کہ تجاوزات کنندگان کسی رعایت اور معافی کے مستحق نہیں ایسے عناصر نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے راہگیروں کا گزرنا محال کررکھا ہے
بالخصوص خواتین کا گزرنا انتہائی دشوار ہے اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر یہ آپریشن جاری رکھیں۔
104