گوجرخان بہاری کالونی میں قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

گوجرخان۔ بہاری کالونی میں مرغ فروشوں اور سبزی کی دوکانوں کے خلاف آپریشن جاری۔ آپریشن کے دوران عارضی بنائی گئی دوکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

بلدیہ آفیسر اظہر مجید کے مطابق یہ جگہ بلدیہ کی ملکیت ہے اور اس کو واگزار کرانے کے لیے یہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

بلدیہ حکام کے مطابق آج کا اپریشن تین نوٹسز جاری کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے بلدیہ کی طرف سے ان تمام دوکانداروں کو تین نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں جس کے بعد آج آپریشن کیا جا رہا یے۔