121

گوجرخان بار کے وفد کی معزز جج تنویر اکبر سے ملاقات

گوجر خان( نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر راولپنڈی سے خصوصی ملاقات۔ ملاقات میں احمد بلال ناصری صدر ، شہزاد منیر سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے علاوہ سابق صدر راجہ شاید کیانی نے بھی شرکت کی گوجر خان جوڈیشل کمپلیکس پر خصوصی بات چیت ہوئی تفصیلات کے مطابق گوجرخان بار کے پریس سیکرٹری ملک راشد محمود اعوان ایڈووکیٹ کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز موجودہ کیبنٹ کے سربراہان نے راولپنڈی سیشن جج تنویر اکبر سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر سیشن جج راولپنڈی نے گوجرخان بار کے دیرینہ مسلہ جوڈیشل کمپلیکس کے متعلق حکام سے جلد از جلد کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور گوجر خان میں بار اور بینچ کے خوشگوار ماحول پر گفتگو کی، اس موقع پر صدر بار احمد بلال ناصری اور سیکرٹری جنرل مرزا شہزاد منیر نے معزز جج کو پھول پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا صدر اور سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ججز ،وکلاء اور سائلین کے مسائل بھرپور طریقے سے حل ہو گئے جس کی جلد تیاری کے لیے بار گوجرخان ہرممکن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس انشاءاللہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں