137

گوجرخان بار کا وقار مزید بلند کرونگا‘ ملک راشد ایڈووکیٹ

شہزاد رضا‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
خطہ پوٹھوہارکے متعلق تاریخ شاہد ہے کہ اس نے ہر دور میں اعلیٰ شخصیات کو جنم دیا۔خطہ پوٹھوہار اپنے سینے پر تین شہداء کانشا ن حیدر بھی سجائے ہوئے ہے تاریخ اس بات کی بھی گواہ ہے کہ پوٹھوہار میں نڈر،باہمت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد نے اپنے کارہا ئے نمایاں سے اس کا سینہ مذیدچوڑا کر دیاہے خطہ پوٹھوہار میں اولیاء اللہ کے مقدس مزارات اور انکے آستانہ عالیہ کی وجہ سے یوسی کلیام اعوان کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے حضرت فضل الدین جیسی المعروف باباجی کلیامی کی خدا کی راہ میں واحدت خداوندی کیلئے ان تک کوشش بھی قابل ذکر ہیں جنکی تجلیات اورکرم سے آج پورا علاقہ خوشحال ہے ۔ اسی یونین کونسل کلیام اعوان سے تعلق رکھنے والے نوجوان قانون دان ملک راشد محمود اعوان نے بہت کم وقت میں عروج حاصل کیا جسکی زندگی کا مقصد بے سہارا،ناداراورتنگ دست لوگوں کا مداوا ہے ۔جسکا مشن کمزور کی آواز کوبلند کر کے اسکا حق دلانا ہے پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ میں نے اپنے کیر ئیرکا آغازقلم کاری سے کیا اور علاقہ کی بدحالی کو قلم کے ذریعے روشناس کروایا۔اسکے بعد شعبہ وکالت اپنایاجس میں جلد وہ مقام حاصل کیا جس کے لیے برسوں کی محنت درکار ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے اس شعبہ میں اپنا دن رات ایک کر دیا سن 2017کو گوجرخان بار کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے اس دوران بار ایسوسی ایشن کے گوجرخان میں صدرمرزاعمراسداللہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل راجہ حیدرعباس ایڈوکیٹ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا۔موٹروے اینڈ ہائی ویزپولیس کے قانونی مشیر کے طور پر بھی کام کیااور روڈ سیفٹی کے حوالے سے انکے زیر انتظام کئی سیمنار بھی منعقد کیئے گئے ایوانِ عدل گوجرخان بار کے سامنے سیف وے کیلئے ان تھک کوششیں کی ہیں انکے وکلاء سائلین ججزاورطلباؤطالبات کو گزرگاہ میں رکاوٹ نہ ہو اور حادثات سے بچا جاسکے ملک راشد محمود اعوان ایڈووکیٹ اب موجودہ 2018-19کیلئے بار ایسوسی ایشن گوجرخان میں امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ہیں ان کا کہنا ہے کہ 2017 ء گوجرخان کے اندر تاریخی کام ہوئے جنکاسہرامرزاعمراسداللہ صدربار ایڈووکیٹ پر ہے اور میں ان امور کو فوقیت دیناچاہتاہوں اگر مجھے اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میری پہلی کوشش اے ڈی سی آر راولپنڈی کورٹ کاقیام گوجرخان میں کرناہے جس پر کافی کام مکمل ہوچکاہے اورمتعلقہ آفیسرزکے تبادلے کی وجہ سے کام التوا میں پڑاہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی آر راولپنڈی کے پاس برسوں سے مقدمات گوجرخان کے ہیں عام سائلین اور وکلاء کوشدید دشواری کاسامناہے اے ڈی سی آر راولپنڈی کا گوجرخان میں آنے سے بار گوجرخان کے وکلاء اور سائلین کو کافی فائدہ ہوگا۔سول کورٹ گوجرخان کا ریکارڈراولپنڈی میں ہے جو کہ عام اعوام سائلین کے ساتھ ساتھ وکلاء کیلئے بھی انتہائی دشواری کا باعث ہے جس پر بھی انشااللہ منتخب ہونے کے بعد کام ہوگا۔ینگ وکلاء کیلئے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو کہ بار گوجرخان کا مستقبل ہیں ۔انہوں نے کہا گوجرخان میری ماں ہے اس نے مجھے پالا پوسا اور مجھے اعلیٰ مقام سے ہم کنار کیا آج میرے ساتھ میری عظیم ماں کی دعائیں بھی موجود ہیں جنکی قدم سے آج مجھے ہر منزل میں کامیابی نصیب ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد بھی بار ایسوسی ایشن کی نکھار کیلئے کام جاری رکھوں گا۔ملک راشداعوان ایڈووکیٹ نے اس بات کا فخر محسوس کیا کہ میں صدر بار میں گوجرخان مرزاعمراسد اللہ ایڈووکیٹ کی کیبنٹ میں شامل بار میں نمایاں کام سرانجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ صدربار مرزااسدعمراللہ کی تقلیدکرتے ہوئے بار گوجرخان کو مذید نکھاروں گا۔ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بار گوجرخان کے وقار پر میں کبھی سودا بازی نہیں کروں گا۔میں نے بار کو بلند کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایااور ہمیشہ بار گوجرخان کے وقار کو بلندکیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں