کلیام اعوان ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان راجہ احمد بلال ناصری اور سیکرٹری جنرل مرزا شہزاد منیر کی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میڈم زیب النساء صاحبہ سے جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کے حوالے سے ملاقات, پریس سیکرٹری ملک راشد محمود اعوان ایڈووکیٹ کے مطابق صدر ،سیکرٹری کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکن راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی اور قائدین نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو باور کرایا کہ تحصیل آفس کے اندر ٹاؤٹ مافیا اپنے خونی پنجے گاڑ چکا ہے ، جس کا سدباب اشد ضروری ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے جوڈیشل کمپلیکس میں بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے ساتھ بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان راجہ احمد بلال ناصری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب تحصیل آفس اور ایوان عدل گوجرخان میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جائے گا تاکہ یہ بولے بھالے اور سادہ لوح افراد کو لوٹ نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کا سہرہ موجودہ کیبنٹ کے سر پر ھو گا۔
112