74

گوجرخان ، سوئی گیس کی جانب سے کھودے گئے حادثہ کے منتظر

گوجر خان(راجہ محمد ارشاد دھمیال) یونین کونسل جاتلی کے موضع بھیر رتیال میں مندرہ چکوال روڈ سے منسلک رتیال گاؤں کی مرکزی سڑک پر تین ماہ کا قبل گیس سپلائ کے ڈسٹریبیوشن پوائنٹ لگانے کی غرض سے کھودے گئے گڑھے عوام کے لیے وبال جان بن گئے ۔سابق کونسلر یونین کونسل جاتلی راجہ خرم عزیز نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی نادرن گیس کے عملے نے رتیال گاؤں کی سڑک پر گیس سپلائی کے ڈسٹریبیوشن پوائنٹ لگانے کی غرض سے کھدائی کی ۔

لیکن تین ماہ سے زاہد عرصہ ہو چکا ہے نہ یہاں پر ڈسٹریبیوشن پوائنٹ لگایا گیا اور نہ ہی انہیں بند کیا گیا۔ کئی بار ان گڑھوں کی وجہ سے حادثہ رونما ہو چکا ہے تاہم معجزانہ طور پر جسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس بارے میں متعلقہ حکام کو کئی بار اگاہ بھی کیا جا چکا ہے لیکن غفلت کی انتہا یہ ہے اس پر کسی قسم کی کاروائ عمل میں نہیں لائ گئی۔ اور یہ کوتاہی خدانخواستہ کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔

سوئی نادرن گیس اور دیگر متعلقہ حکام سے گزارش ہے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر کام مکمل کیا جائے اور گڑھے بند کر کے سڑک کو مرمت کیا جائے .بصورت دیگر اہل علاقہ کی جانب سے نا اہل ذمہ داروں کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں