121

گوجرخان ،پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹ لیا

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس اہلکاروں کے بھیس میں وائرلیس سیٹ اٹھائے سفید کرولا کار سوار گینگ کی گوجرخان کے علاقے میں واردات۔ وائرلیس سیٹ اٹھائے سفید کرولا کار سوار گینگ نےمستنصر رمضان کی سوزوکی گاڑی کو جمعرات کی رات پنجاب کالج گوجرخان کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے روکا۔مستنصر رمضان کے مطابق سفید کرولا کار سے 02 اشخاص اترے،جنہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ایک کے پاس وائرلیس سیٹ تھا جبکہ دوسرے نے ٹارچ اٹھائئ ہوئی تھی۔مستنصر رمضان کے مطابق انہوں نے پہلے گاڑی کی تلاشی لی۔اسکے بعد ہماری تلاشی لی اور میری جیب سے 01 لاکھ،75 ہزار روپے نقدی، آئی ڈی کارڈز سمیت گاڑی کی چابیاں لیں۔مجھے کہا کہ تمھاری ہاتھوں سے چرس کی بو آرہی ہے۔اسی دوران وہ ہمیں ڈرا دھمکا کر، باتوں میں لگاتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گوجرخان کی جانب فرار ہوگئے۔مستنصر رمضان موہڑہ داروغہ روات کا رہائشی اور ٹی چوک روات میں بیٹریوں کی دوکان پر کام کرتاہے ۔جو جمعرات 12 جنوری کو ڈرائیور عامر محمود کے ہمراہ سوزوکی گاڑی میں میرپور بیٹریوں کی سپلائی دینے بعد واپس آرہے تھے۔ذرائع کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے 05 یوم کی تاخیر سے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں