118

گوجرخان ،نوسر باز سادہ لوح خاتون کو لوٹ کر فرار

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجرخان کے سامنے بینک الفلاح کے باہر گاڑی میں بیٹھی خاتون کو چکما دے کر نوسرباز / چور / راہزن بیگ لے اُڑے ، پچاس ہزار کے قریب نقدی، موبائل فون، ضروری کاغذات شناختی کارڈ وغیرہ بیگ میں موجود تھے ۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ گزشتہ روز بینک الفلاح میں خاتون کا بیٹا ضروری کام کے سلسلے میں گیا اور گاڑی میں اسکی والدہ بیٹھی ہوئی تھیں ۔ دو نوسرباز / چور / راہزن آئے اور خاتون کو کہا کہ آپکی گاڑی کا بمپر اور لائٹ ٹوٹی ہوئی ہے اس کو دیکھ لیں، جونہی خاتون گاڑی سے اُتری تو ایک نے آگے ڈرائیونگ سیٹ سے لپک کر بیگ اٹھا لیا اور دونوں موقع سے بھاگ گئے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں