138

گوجرخان ،ماں باپ سمیت بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم فخر اقبال نے سال 2015 میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 03افراد کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم فخر اقبال کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2015 میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 03افراد کو قتل کر دیا تھا،مقتولین میں محمد الطاف اہلیہ صدیقہ بیگم اور بیٹی صبیحہ خانم شامل تھے،اشتہاری مجرم فخر اقبال وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گرفتار کیا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں