گوجرخان کے علاقے سکھو روڈ پر ایک دلیرانہ ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی کریانہ اسٹور کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سہیل کریانہ اسٹور میں پیش آیا، جہاں اسٹور کے مالک کو اچانک گھیر کر اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر مالک سے 80 ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات چند ہی منٹوں میں مکمل کر کے ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت اور سیکورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ نزدیکی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔