112

گوجرخان:چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گروہ گرفتار

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان گرفتار،ملزمان سے مسروقہ رقم 03 لاکھ 90 ہزار روپے اور پاسپورٹ برآمد۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمیرسکنہ ٹکال ، سہیل،سکنہ چنگا بنگیال ،شہزادسکنہ چلو چکڑالی ، طاہرسکنہ ڈھوک دل محمد اور ناصر مرزا کمبیلی گوجرخان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 03 لاکھ 90 ہزار روپے اور پاسپورٹ برآمدہوئے،ملزمان گھروں اور دوکانوں کے تالے توڑ کر رقم اور قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر بلال محمود سلہری نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں