235

گوجرخان‘چوری وڈکیتی کی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان شہر میں موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ کی وارداتوں کانہ رکنے والا سلسلہ جاری موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ نے سروس روڈ مسلم سکول کے قریب ایک نجی ہسپتال میں ملازمت کرنے والے نوجوان سے اڑھائی ہزار اور موباہل چھین لیا جبکہ دوسری واردات میں سروس روڈ واپڈ آفس کے قریب وارڈ پندرہ کے رہاشی کا قیمتی موباہل چھین لیا جبکہ بوچییال میں گھر والوں کی عدم موجودگی میں چور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے حسب رواہت ایف آئی آر درج کرکے اپنی ذمہ داری پوری کردی شہری اپنے جان ومال کی حفاظت خود کریں پولیس صرف ایف آہی آر تک محدود ہے بڑھتی ہوہی وارداتوں پر مقامی ایم این اے اور ایم پی اے حضرات نے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اپنی ذمہ داری فوٹو سشن میں نبھا رہے ہیں جبکہ شہر بھر میں عوام کے حقوق کے بات کرنے والی تنظمیں بھی بوجہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں