گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) قتل و ڈکیتی کے ملزم کو سزائے موت اور ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان چوہدری قاسم جاوید نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مجرم جاوید اقبال کو سزائے موت جبکہ دوسرے مجرم محمد باسط کو عمر قید کی سزا سنا دی، دونوں مجرمان کو قتل اور ڈکیتی کے جرائم میں مجموعی طور پر20سال قید اور 05لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں بھی سنائیں گئیں، مجرمان نے گوجرخان شہر میں سال 2018میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے جمیل احمد نامی شہری کو قتل کردیا تھا،تاجر جمیل احمد اپنی دکان بند کر کے پیدل گھر جا رہا تھا کہ حلوائی گلی کے قریب ملزمان نے ڈکیتی کی غرض سے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،واقعے کا سی پی او راولپنڈی نے نوٹس بھی لیا تھا اور ایس پی صدر نے جائے واردات کا وزٹ بھی کیا تھا، سی پی اواطہر اسماعیل کی جانب سے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دی گئی، سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا ملنا انصاف کی فتح ہے۔
240