154

گوجرخان:غیر معیاری شوارمے کھانے سے دو درجن افراد کی حالت غیر،بچہ جاں بحق

گوجر خان (عامر وزیر ملک) شوارما کھانے سے دو درجن سے زائد افراد کی طبیعت خراب ہو گئی ہسپتال داخل ایک بچہ جاں بحق ہونے کی اطلاع متعدد کی تشویشناک تین دن پہلے ہونے والے اس واقعے نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ریلوے روڈ پر واقع ایک شوارما شاپ سے شہریوں نے بڑی تعداد میں شورامے کھائے اور کچھ اپنے بچوں کے لئے گھر بھی لے گئے جسکے کھانے سے فوڈ پوائزنگ ہو گئی جس پر متاثرہ افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ہسپتال پہنچ گئے ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی طبیعت زیادہ خراب ہے اور وہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران شہر بھر میں وزٹ کے دوران جرمانوں پر زور رکھتے ہیں اگر تھوڑی توجہ ناقص معیار پر دیکر غیر معیاری اشیاء کے خاتمہ کے لیے قانون سازی کی جائے تو ایسے واقعات سے نمٹا جا سکتا ہے

مین بازار چوک میں ایک محنت کش اسد کے بیٹے اذان کی بھی شوراما کھانے سے ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ گوجرخان شہر کی چند معروف کاروباری شخصیات کے قریبی عزیز رشتہ دار بھی زہریلا شوارما کھانے سے ہسپتال پہنچے ہوئے ہیں ۔ شوارما تیار کرنے والا ریحان بھائی اور اسکی فیملی بھی متاثرہ افراد میں شامل ہے اور اسکی شاپ بھی اس دن سے بند ہے ۔شہری حلقوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی کے نام سے ایک ادارہ موجود ہے ۔ اگر یہ محکمہ اپنا سارا زور بھاری جرمانہ پر رکھنے کی بجائے فوڈ سے منسلک کاروبار کرنے والوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں تو ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں