136

گوجرخان‘ذخیرہ شدہ چینی اور گھی کے گودام سیل مال ضبط

اسسٹنٹ کمشنر کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن، گودام سیل، چینی و گھی ضبط، دولتالہ میں پانچ سو بوری چینی، بیس ہزار کلو گھی کے گودام سیل کر دیئے، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں شروع کر دیں، دولتالہ میں کریانہ سٹور کے گودام سے 500بوری چینی برآمد کر کے گودام سیل کر دیا، مالک گودام چینی کے سٹاک کی بابت کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا، جبکہ دوسری کارروائی بھی دولتالہ میں ہی کی گئی جس میں گودام سے 20ہزار کلو گھی برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا، گھی مالک بھی گھی سٹاک کی بابت کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا، اسسٹنٹ کمشنرنے دونوں گوداموں کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی ایک جرم ہے جس کی بابت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں