گوجرخان ، نواحی گاؤں سسرال کی معروف شخصیت مرزا سعید دو روز موت و حیات کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ دو روز قبل مرزا سعید کو 15 کے دفتر کے قریب گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال کر دیا گیا تھا انہیں پیٹ میں چار گولیاں لگیں تھیں راولپنڈی کے ہسپتال میں ڈاکٹروں نے انکی جان۔بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔اور آج رات گئے خالق حقیقی سے جا ملے
142